پٹنہ ،29؍دسمبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) آر جے ڈی کے قومی نائب صدر رگھوونش پرساد سنگھ نے ایک اہم بیان دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ جدیواوربی جے پی جوچاہتی ہے کورٹ سے فیصلہ کروا لیتی ہے۔انہوں نے سی بی آئی اورای ڈی کے فیصلے کو پہلے کورٹ کی طرف سے اپوزیشن پارٹیوں کولیک کیے جانے کا سنگین الزام لگایا ہے. رگھوونش سنگھ نے کہاکہ 2019 کے لوک سبھا سے پہلے ہی بہارکی حکومت گر جائے گی۔ لالوپرساد یادو کو چارہ گھوٹالے میں قصوروار قرار دیے جانے اور کورٹ کے فیصلے کے بعد یہ بیان آیاہے۔ان کایہ بیان لالوکوجیل اورجگن ناتھ مشراکوبری کرنے کے تناظرمیں بھی ہوسکتاہے ۔آرجے ڈی لیڈر مسلسل جارحانہ بیان بازی کر رہے ہے اور اسی ضمن میں یہ بیان بھی سامنے آیا ہے۔ تازہ معاملہ آر جے ڈی کے سینئر لیڈر اور پارٹی کے قومی نائب صدر رگھوونش پرساد سنگھ کا بیان ہے ۔رگھوونش پرساد سنگھ نے نہ صرف کورٹ کے فیصلے سے پہلے فیصلے کے لیک کیے جانے کاسنگین الزام لگایا ہے۔حاجی پور میں کارکنوں سے ملنے پہنچے رگھوونش پرساد سنگھ نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے الزام لگایا کہ کورٹ کے فیصلے کے پہلے بی جے پی اورجدیو لیڈروں تک فیصلے لیک کیے جارہے ہیں۔رگھوونش پرساد سنگھ نے عدالت، سی بی آئی اور ای ڈی کے فیصلے کوپہلے حزب اقتدار کولیک کیے جانے کاسنگین الزام لگایاہے۔انہوں نے کہا ہے کہ یہ ادارے پارٹیوں کے اثر میں کام کر رہی ہیں۔اس کے آگے آرجے ڈی لیڈررگھوونش پرسادسنگھ نے الزام لگایا کی بی جے پی ،جے ڈی یو جوچاہتی ہے، فیصلہ کروا لیتی ہے۔ صاف طور پر رگھوونش پرساد سنگھ نے عدالت، سی بی آئی اور ای ڈی جیسے اداروں کے فیصلوں پر سیاسی اثرات اور ملی بھگت کا سنگین الزام لگایاہے۔انہوں نے کہا کہ سب کے درمیان ایک بات ہے۔سب کی تال میل ہے ۔ ورنہ لوگ کیسے جانتے ہیں؟ یہ عدالت کا فیصلہ، CBI کا فیصلہ، IT۔ YT کی کارروائی، سب کچھ ان لوگوں کو پہلے ہی معلوم ہو جاتا ہے۔ہم عوام کے سامنے جائیں گے اورانہیں بتایا جائے گا۔